لاہور(نامہ نگار)ترکیہ کے قونصل جنرل مسٹر درمش باشتو نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ترکی کے قونصل جنرل نے پنجاب پولیس اور ترکش پولیس کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ترکش قونصل جنرل نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان برادر ممالک، پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ٹریننگ اور ٹیکنیکل سپورٹ بڑھائیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر کنٹرول، جدید پولیسنگ میں ترکش پولیس کے تجربات سے استفادہ کر رہی ہے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ استنبول طرز کے ٹرکش ٹرینڈ شاندار فرسٹ ریسپانڈ یونٹ ہیں۔ پنجاب پولیس نوجوان پولیس افسران کو جدید ٹریننگ کیلئے ترکیہ بھجوائیں گے۔