لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے جماعت کے نظم اور پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر حافظ ابتسام الہی ظہیر کو چیف آرگنائزر کے عہدے سے فارغ کردیا۔ ان کی جگہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا کو پارٹی کا نیا چیف آرگنائزر نامز د کیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ابتسام الہی ظہیر جماعت کے منصب کی صحیح معنوںمیں پاسداری نہیں کررہے تھے ،انہیں متعدد بار سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ جماعتی نظم کے تقاضوں کی مسلسل خلاف وزریاں کرتے رہے۔ ابتسام الہی ظہیر نے متبادل تنظیم قرآن وسنہ موومنٹ کے نام سے قائم کرلی جماعتی دستور جس کی اجازت نہیں دیتا ابتسام الہی ظہیر کے جماعت مخالف رویے مرکزی مجلس شوری کے حالیہ اجلاس میں بھی ارکان نے تشویش کا اظہار کیا ترجمان کے مطابق ابتسام الہی ظہیر نے جماعتی صلح کے وقت قرآن وسنہ موومنٹ کو ضلع قصور کی حد تک رکھنے کی بات کی تھی لیکن ابتسام الہی ظہیر نے قرآن وسنہ موومنٹ کی تنظیم سازی کا دائرہ کار دیگر شہروں میں بھی پھیلانا شروع کردیا۔