سموگ، 3 ماہ میں 129.62 ملین جرمانے، 118 افراد کو گرفتار کیا: ہائیکورٹ میں رپورٹ

لاہور (خبر نگار) سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت نے گزشتہ تین ماہ کے دوران کیے گئے اقدامات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے دوران سموگ پھیلانے پر مختلف افراد کو کل129.62ملین جرمانے کئے گئے۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران سموگ کا سبب بننے پر 540 مقدمات درج ہوئے جبکہ 118 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 735 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 94ملین جرمانے،221 ایف آئی آر اور 114 افراد کو گرفتار کیا گیا، 187 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کیا گیا، گذشتہ تین ماہ میں زگ زیگ کی خلاف ورزی پر تین ملین جرمانے جبکہ 103 مالکان پر مقدمات درج کیے گئے۔ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 8.6 ملین کے جرمانے کیے گئے ، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 216 مقدمات درج کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 5ہزار 784 گاڑیوں کو ضبط کر کے 26 ملین سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...