اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ نوازشریف‘ آصف زرداری اور چیئرمین پی ٹی آئی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہ بنیں‘ تینوں قائدین قومی حکومت کی راہ ہموار کریں۔ تمام جماعتوں کے قائدین متبادل قیدت سامنے لائیں۔ آصف علی زرداری کے قومی حکومت بنانے کے پلان سے اتفاق کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ دیگر سیاسی قائدین بھی قومی حکومت کی سوچ کا مظاہرہ کریں۔ قومی حکومت مورثیت اور نااہلی کی سیاست ختم کرنے میں اہم کردارادا کرے گی۔ قومی حکومت کا قیام معیشت مضبوط‘ سیاست‘ فوج کے درمیان ٹکراؤختم کرے گا۔ پی پی اور مسلم لیگ (ن) میں اب موروثی سیاست نہیں چل سکتی۔