غیر قانونی مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ92ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے 

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ افغان شہری پاکستان سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق صرف گزشتہ روز 593 خاندانوں کے 3 ہزار 250 افراد کو اپنے وطن واپس روانہ کیا گیا، افغانستان روانہ ہونے والے 3 ہزار 250 غیر قانونی افغان باشندوں میں957 مرد، 795 خواتین اور 1498 بچے شامل تھے۔حکام کے مطابق گزشتہ روز 593 خاندانوں کی اپنے وطن واپس روانگی کیلئے 212 گاڑیاں زیر استعمال لائی گئیں، اب تک2 لاکھ 92 ہزار سے زائد افغانیوں کی وطن واپسی مکمل ہو چکی ہے۔حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی اپنے ملک واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...