اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ٹیکس کی بنیاد بڑھانے بارے تشکیل دی گئی تکنیکی کمیٹی کے قواعد و ضوابط(ٹی او آر) کے بارے میں بھی سرکلر بھی جاری کردیا ۔سرکلر کے مطابق چیئرمین نادرا کی سربراہی میں قائم کی جانے والی آٹھ رکنی کمیٹی کے ممبران میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ خان وزیر، ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ناصر خان، ممبر ڈیجیٹل اقدامات ایف بی آر کرامت اللہ خان چوہدری، نادرا کے چیف پراجیکٹس آفیسر گوہر احمد خان، نادرا کے این ڈی ڈبلیو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سید مشابر حسین ،ایف بی آر کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی ذین العابدین ساہی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ملک شامل ہیں۔ٹی او آر میں بتایا گیا ہے کہ تکنیکی کمیٹی ایف بی آر کی براڈننگ آف ٹیکس ،آئی ٹی انفراءسٹرکچر ٹرانسفارمشن پلان کے تحت ڈیٹا انٹیگریشن کیلئے س اقدامات و تجاویز تیار کرے گی۔ اسی طرح ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے ایف بی آر کے منصوبے پر عملدرآمد بارے بھی سفارشات و تجاویز تیار کرکے پیش کرے گی۔
ٹیکس کی بنیاد بڑھانے پر قائم‘ تکنیکی کمیٹی کے قواعد و ضوابط جاری
Nov 26, 2023