لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین پر تشدد کیخلاف عالمی دن کے موقع پر حلقۂ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی صدر ڈاکٹر حمیرا طارق نے کی کہا کہ عورتوں پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا مقصد دنیا بھر میں عورتوں پر ہونے والے نفسیاتی، جسمانی اور جذباتی تشدد پر آواز بلند کرنا اور آگاہی دینا ہے۔ آج جبکہ عورتوں پر تشدد کیخلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے تو کشمیر،فلسطین میں قتل ہونے والی عورتوں اور بچوں کی تصویریں اور بچ جانے والوں کی ملول آہیں عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہیں۔ اس صورتحال میں مذمت، افسوس اور تعزیت کے سب الفاظ، اظہار کے سب طریقے اور تاسف کے سب انداز اپنے معنی کھو رہے ہیں۔