لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بند روڈ منصوبے کی سائٹ کا دوسرا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منصوبے پر کام میں تیزی لانے کیلئے ایکشن پلان کا جائزہ لیا۔ محمد علی رندھاوا نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو پر کام کرنے والی کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ گزشتہ رات بند روڈ پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو سائٹ پر کوئی کام نہ ہو رہا تھا، عملہ بھی غائب تھا۔منصوبے پر سست روی میں کام کرنے اور ٹائم لائن کے مطابق اقدامات نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔کمشنر لاہور کی ہدایت پر منصوبے کی ہر شفٹ پر مانیٹرنگ کیلئے تینوں شفٹوں میں سپروائزی افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن کے مطابق تکمیل کیلئے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔