پنجاب کالجز کے زیر اہتمام ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کی تکمیل پر تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب کالج ہر سال نوجوان اساتذہ کیلئے 8 ہفتے کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کرتا ہے۔ اس سال بھی اس پروگرام کے تحت 180نوجوان اساتذہ نے پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے ٹریننگ مکمل کی۔ان اساتذہ میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کرنے کیلئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر ریسرچ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نعمانہ کرن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر اعجاز اور ڈاکٹرایاز خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر نعمانہ کرن نے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کالج کی اس کوشش کو منفرد اور اچھے اساتذہ کے انتخاب کیلئے ایک مثالی عمل قرار دیا۔ سہیل افضل نے بھی نوجوان اساتذہ کیلئے پنجاب کالج کے تمام کیمپسز میں موضوع ماحول اور مستقبل میں مزید تربیت کے اہتمام کرنے کا عزم کیا۔ اس سال 3671 درخواستیں آئیں جس میں سے 180 منتخب نوجوان اساتذہ کو 8 ہفتے کی فری ٹریننگ کروائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن