کراچی (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلے کو اپنا انتخابی نشان برقرار رکھنے کے لیے 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام پارٹی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جسٹس (ریٹائرڈ) نور الحق قریشی نے بذریعہ وکیل بیرسٹر علی طاہر درخواست جمع کروائی۔