بنوں (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملک شاہ محمد خان کو پولیس نے 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کررکھا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
9 مئی واقعات: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد جو ڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ
Nov 26, 2023