لاہور ( این این آئی) حکومتی اقدامات کے باوجود سموگ کی شدت میں کمی نہ آسکی، لاہور کا فضائی معیار انتہائی ناقص ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور سموگ کے باعث ہفتہ کے روز بھی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 371 ریکارڈ کیا گیا ، سموگ سے کراچی کی فضا بھی مضر صحت ہے۔بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا بھر میں سرفہرست رہا جہاں اے کیو آئی 414 ریکارڈ کیا گیا ۔شہر کی آلودہ فضا میں سانس لینا بھی محال ہے، سموگ کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
سموگ سے لاہور کا فضائی معیار انتہائی ناقص، سانس لینا دشوار، کوالٹی انڈیکس371 ریکارڈ
Nov 26, 2023