کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

  کراچی (آئی این پی ) میٹھادر پولیس نے ایم اے جناح روڈ ڈینسو ہال کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔ میٹھادر پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی۔ 

ای پیپر دی نیشن