تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر رفح کراسنگ کے سامنے ایک پریس کانفرنس میں اپنے ملکوں کے وزرائے اعظم کے بیانات کی وجہ سے سپین اور بیلجیئم کے سفیروں کو طلب کر لیا۔ بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔