پاکستان میں ذیابیطس کے خطرناک اضافے سے نمٹنا ضروری ہے ،ثناہ اللہ گھمن

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)حکومت کے اس اقدام پر اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے جس میں پاکستان میں ذیابیطس کے خطرناک اضافے سے نمٹنے کے لیے، وفاقی حکومت نے 6.7 بلین روپے کی منظوری دی ہے اس اقدام کو سراہتے ہیں،اور درخواست ہے کہ اس بیماری میں کمی لانے کے لیے ضروری پالیسی اقدامات بھی اٹھائے جائیں، مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمنار سے وزارت صحت سے ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر خواجہ مسعود احمد، ہارٹ فائل کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صبا امجد، گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکوبیٹر کے کنسلٹنٹ منور حسین، اسلام آباد پریس کلب کے صدر انور رضا، ابق کمشنر ایف،بی،آر عبدلحفیظ، پناہ کے وائس پریڈیڈنٹ غلام عباس، نے شرکت کی۔ نیشنل کمیشن آن دی رائٹس اف چائلڈ کی سابقہ چیئرپرسن افشاں تحسین باجوہ پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹھے مشروبات اور الٹرا پراسیسڈ فوڈز بلخصوص ہمارے بچوں اور نوجوان نسل کو بہت تیزی سے بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے پناہ کے ساتھ اس قومی کاز کے لیے آواز اٹھانا ہو گی، ثناہ اللہ گھمن نے کہا کہ پناہ زیابیطس اور اس کی وجہ بننے والے عوامل کے خلاف ایک پر زور مہم چلا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن