اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)وزارت قومی صحت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی پر الزامات کیخلاف وفاقی وزارت قومی صحت اینڈ ہیلتھ ریگولیشن نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر افسران پرمشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی یے جوڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کریگی وزارت کی جانب سےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے کمیٹی پندرہ دن میں رپورٹ جمع کروائے گی تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت وہیلتھ ریگولیشن نے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالبصیر پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی صحت کی سربراہی میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہےنوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی تحقیقات کریگی کہ ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد آئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیجانب سے انکی خدمات بلوچستان حکومت کو واپس کرنے کے باوجود یہ وفاقی وزارت قومی صحت میں کیوں تعینات ہیں ڈاکتر عبد البصیر کو وزارت قومی صحت میں گریڈ 20 پر خلاف ضابطہ ڈی جی ہیلتھ کی پوسٹ پر تعینات کردیا وزارت قومی صحت نے انہیں ڈی جی ہیلتھ کی پوسٹ پر تعینات کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کیوں کی نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کاکردگی کے لحاظ سے ایک عام افسر ہیں اور ان پر مالی بد عنوانی بے ضابطگی اور سرکاری وسائل کےغلط استعمال کے بھی الزامات ہیں مذکورہ الزامات سمیت دیگر کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نوٹیفکیشن کےاجرا سے پندرہ روز میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے جمع کروائیگی۔