گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات،راولپنڈی کے شہریوں کی آ گاہی کیلئے ایڈ وائزری جاری

 راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) راولپنڈی کے علاقوں سٹلایٹ ٹاو¿ن اور شاہ خالد کالونی میں آگ لگنے اور گیس سلنڈر کے پھٹنے کے واقعات رونما ہونے کے بعد راولپنڈی میں شہریوں کی آ گاہی کیلئے ایڈ وائزری جاری کر دی، میڈیا کوآر ڈی نیٹر عثمان گجر نے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کہا گیا ہے کہ سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں،زیادہ تر حادثات گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں، رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات(ہیٹر، چولہے وغیرہ) لازمی بند کریں اور گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر بجلی کا بٹن اور آگ ہرگز نہ جلائیں،گیس لیکج کی صورت میں بجلی کا بٹن یا آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے،گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر چلے جائیں، خدانخواستہ، اگر ایسا کوئی حادثہ پیش آئے تو فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں،ریسکیو 1122 کو بروقت اطلاع دینے سے ہی بروقت ریسپانس ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن