پنجاب بھر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا جارہاہے،جمال ناصر 

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں صحت کی سہولیات کو بہتر اور معیاری بنانے کےلئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے جو کام گزشتہ کئی ادوار میں کئی برسوں میں نہ مکمل ہو سکے نگران حکومت نے چند ماہ میں کیے ہیں وزیر اعلی محسن نقوی سپیڈ سے کام کر رہے ہیں اور چند ماہ میں پنجاب نگران حکومت نے عوامی فلاح کے لئے ریکارڈ کام کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اکتیسویں اے پی ایس پی انٹرنیشنل کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں پہلی دفعہ منصوبہ بندی کے ساتھ ری ویمپنگ اور ترقیاتی کام ہو رہا ہے جسے چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا بے نظیر بھٹو ہسپتال کے سیکنڈ فلور پر تعمیراتی کام بھی جاری ہے اس کے لئے 10کروڑ روپے فنڈ منظور کرایا گیا ہے۔راولپنڈی میں پہلی بار برن ہسپتال بنایاجا رہاہے صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب اقدامات کر رہی ہے پنجاب بھر میں پہلی دفعہ 100 کے قریب ہسپتالوں کی ری ویمپنگ اور مرمت ہو رہی ہے بنیادی مرکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر میں 750 ایمبولنسز فراہم کر دی گئی ہیں مفت ایمبولنس سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن