راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے پنجاب بھرکے ضلعوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحرک اور حساس آبادیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نا رہے، وہ پنجاب کے 36 اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، خضر افضال نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے تربیتی سیشنز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ اور سسٹم میں ٹیموں کی ٹریننگ کا سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جائے،غیر معیاری ٹریننگ سے پولیو مہم کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے، مہم کا آغاز پیر 27 نومبر سے کیا جا رہا ہے، 2 لاکھ ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے،مہم کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا ہے اور پولیو وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے، پنجاب کے ماحولیاتی ماحولیاتی نمونوں کو منفی کر دیا گیا ہے۔ لیکن خطے سے پولیو کے مکمل خاتمے تک ہر بچے کو خطرہ ہے۔