نیب راولپنڈی کے زیر اہتمام میرا تھن ریس،اسلام آباد رننگ کلب، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے میراتھن

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت/نمائندہ خصوصی )سلام آبادقومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی کے آگاہی اور روک تھام ونگ نے اسلام آباد رننگ کلب، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے ہفتہ کو ایک انتہائی کامیاب میراتھن کا انعقاد کیا گیا ۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے، تقریبا 400 شرکا، کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی طاقت کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے میراتھن میں شامل ہوئے۔ میراتھن انسداد بدعنوانی ویک 2023 مہم کے سلسلے کا ایک ایونٹ تھا جس کا عنوان بدعنوانی کے خلاف دوڑ تھا ۔ اس میرا تھن ریس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان پیشہ ور افراد، طلبا اور کھلاڑی شامل تھے۔ ڈائریکٹر اے اینڈپی ونگ فہیم نے اس حوالے سے کہا کہ ایک سرشار جذبے اور ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ، تمام شرکا بدعنوانی کے خلاف جنگ میں متحد ہو کر ہماری پیاری قوم کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی طرف لے جا رہے ہیں۔ نیب راولپنڈی، اسلام آباد رننگ کلب، سی ڈی اے، اور اسلام آباد انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں نے اس ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ کھیل اور کمیونٹی کی شمولیت کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ ایونٹ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ بدعنوانی سے پاک معاشرہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جو معاشرتی تقسیم سے بالاتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن