چیئرمین سی ڈی اے ،بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلاف تحریری حکمنامہ جاری 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے جاری دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فریقین اگلی سماعت سے پہلے تحریری جواب جمع کرادیں،آئندہ سماعت پر ڈی جی ایڈمن سی ڈی اے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ چیئرمین و ممبران کی تعیناتی سی ڈی اے آرڈیننس 1969کی خلاف ورزی ہے، وکیل درخواست گزار نے اپنے حق میں عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی پیش کئے،کیس کی سماعت ہفتے بعد مقرر کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن