ایران نے افغان تارکین وطن کیخلاف سخت اقدامات شروع کرتے ہوئے متعدد کو بیدخل کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق بے دخل کیے گئے افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزہ ہونے کے باوجود انہیں ایران سے نکال دیا گیا۔ ایرانی اہلکاروں نے کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ اور ویزہ پھاڑ کر بیدخل کیا۔دوسری جانب پاکستان سے طورخم بارڈر کے راستے اتوار کو مزید 2 ہزار 127 افراد رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس چلے گئے۔ طورخم سے واپس جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔