غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بربریت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔برطانیہ کے شہر لندن میں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ کیا گیا، فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔غزہ میں اسرائیلی جنگ کی حمایت کرنے پر آسٹریلوی میں نائب وزیراعظم کے دفتر کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے دفتر کی دیواروں اور کھڑکیوں پر فلسطینی پرچم چسپاں کر دیے۔ادھر جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھی مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے اور فلسطین آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔یمن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس دوران فلسطیی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم کےخلاف دنیابھر میں مظاہرے، مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
Nov 26, 2023 | 13:18