اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوئے، وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔انوارالحق کاکڑ کے دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔