شدید سردی کیلئے تیار ہوجائیں، بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگیا

عوام کڑاکے کی سردی کیلئے تیار ہو جائیں، بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے نے بھرپور انداز میں اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے. جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔بلوچستان کے کئی اضلاع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ضلع گوادر سمیت اغی،دالبندین،قلات،خضدار،نوشکی، واشک،خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی،مکران،لسبیلہ اور جیوانی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا تاہم اس دوران کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہو ئی۔اس کے علاوہ  کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن