اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپی کے اور 2کا بلوچستان سے ہے، مزید 4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس سے قبل ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے تھے، پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپی کے سے تھا۔ذرائع وزارت صحت کا بتانا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
Nov 26, 2024