جی سیون کی گرفتاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی نارہے ، اٹلی ، سزائے موت ہونی چاہیے کامنہ ای 

Nov 26, 2024

روم (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جی 7ممالک نیتن یاہو کی گرفتاری پر مشترکہ حکمت عملی تیار کر رہے ہیں ۔ ادھر عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے پر برطانیہ نے بھی ردعمل دے دیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی اور اس پر مناسب کارروائی کریں گے۔ برطانیہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کا پابند رہا ہے۔ اس سے قبل اٹلی اور نیدرلینڈ بھی اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں۔ دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہئے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں اور ہسپتالوں پر بمباری کرنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی۔ دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔ 

مزیدخبریں