مری (نامہ نگار خصوصی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف پیر کے روز کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی نجی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے باعث سڑکوں پر بھاری رکاوٹوں کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی بندش کے نتیجہ میں وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچے جہاں سے وہ انتہائی محدود پروٹو کول کے ساتھ کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی نجی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ان کی آمد کے موقع پر جھیکا گلی سمیت بعض مقامات پر سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں نے انگلیوں سے وکٹری کے نشانات بنا کر انہیں خوش آمدید کہا۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی آئندہ کسی وقت مری میں آمد متوقع ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ یہاں چند روز قیام کریں گے جبکہ ان کی یہاں کسی بھی اہم شخصیات سے ملاقات متوقع نہیں۔
راستوں کی بندش‘ نواز شریف ہیلی کاپٹر پر مری پہنچ گئے
Nov 26, 2024