ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،5 اہلکاروں سمیت6 زخمی 

Nov 26, 2024

ٹانک(آئی این پی  )خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر  دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔حکام نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسمعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون فافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں