اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے تشدد کی مختلف صورتوں کا سامنا کرنے والی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج خواتین کے حقوق کے تحفظ، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے، تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں صدر زرداری نے کہا خواتین کو تعلیم اور ہنر کی فراہمی، ان کی مالی خودمختاری یقینی بنانا ہوگی ۔خواتین کے حقوق بارے شعور بیدار کرنا، تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے، صدر مملکت نے کہا خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے، صدر مملکت تشدد سے عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون متاثر ہوتی ہے، ۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے فوری اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،۔ تشدد سے ہر سال ہزاروں خواتین اپنی جانیں کھو بیٹھتی ہیں۔انہوں نے کہا خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کیلئے حکمت ِعملی، نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی، پاکستان خواتین کے خلاف تشدد کے مسئلے کے حل کیلئے پر عزم ہے، صدر مملکت نے کہا سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں، شہید بینظیر بھٹو نے معاشی آزادی، سماجی مساوات اور تعلیم ِ نسواں پر زور دیا، شہید بینظیر بھٹو خواتین کے استحصال، بدسلوکی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کی خواہاں تھیں،۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بامعنی کوششیں کر رہے ہیں، صدر مملکت کا کہناتھا پاکستان میں خواتین کو جنسی تشدد اور کام کی جگہ پر ہراسیت سے بچانے کے لیے قوانین بنائے گئے ، صدر مملکت اجتماعی کوششوں سے خواتین کیلئے تشدد سے پاک اور محفوظ تر ماحول تشکیل دے سکتے ہیں
خواتین کو تعلیم ‘ ہنر کی فراہمی، ان کی مالی خودمختاری یقینی بنانا ہوگی:صدر زرداری
Nov 26, 2024