فیروزولہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میاں کالونی میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس کی زد میں آ کر 2 راہگیر زخمی ہو گئے۔ پولیس اطلاح ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچی علاقہ کے لوگ سراپاء احتجاج بتایا گیا ہے کہ 2 گروپوں پٹھان گروپ اور جٹ گروپ کے درمیان کے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 2 راہگیر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا ۔