لاہور(نامہ نگار)گلشن راوی پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان حارث،شاہ زیب اور ابرار کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے6 لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کی نقدی، سامان اور پستول وگولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے کچھ روز قبل نجی بنک سے 3 لاکھ نکلوانے والے شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کی تھی۔ملزمان کو سیف سٹی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔