لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے قیامِ امن کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران رواں سال ایک لاکھ 54ہزارسے زائد کاروں و دیگر وہیکلز اور8لاکھ65ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیاہے۔ ترجمان لاہور پولیس ے بتایا کہ بغیر کاغذات کے463 کاروں اور16ہزار سے زائد موٹر سا ئیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ناکوں پر چیکنگ کے دوران82موٹر سا ئیکلوں کواپلائیڈ فار،8کوغیر نمونہ نمبر پلیٹس اور172 کو 550ضابطہ فوجداری کے تحت بند کروایا گیاہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا داخلی و خارجی راستوں سمیت شہربھر میں چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سا ئیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔افسران فیلڈ میں فورس کی پرفارمنس اور کرائم کنٹرول اقدامات کا خود جائزہ لیں۔دوران چیکنگ ناکوں پر شر پسند عناصراور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سخت چیکنگ اور موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جائے۔پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
سی سی پی او کاقیامِ امن کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کا حکم
Nov 26, 2024