لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کوبھی بیماریوں کے علاج میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے مختلف عارضوں کا شکار ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ ،اے ایس آئی عامر بلال کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر اوراوکاڑہ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ،پی ایچ پی کے کانسٹیبل ظفر خان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار ،کانسٹیبل وارث علی اور ڈرائیور کانسٹیبل مرزا اختر رفیق کو علاج کیلئے ایک ایک لاکھ، اے ایس آئی شاہد منظور اور ہیڈ کانسٹیبل حماد الرحمان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے2 لاکھ اور سینئر کلرک طاہر ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ ظفر اللہ خان کوتقریباً2 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔
آئی جی نے عارضوں کے شکار ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے
Nov 26, 2024