لاہور(نامہ نگار) پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو اٹھا کر کر رقم وصول کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ڈیفنس سی کے علاقے میں 4 پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ اظہر کو اٹھا کر بھتہ وصول کیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ شہری اظہر کی مدعیت میں کانسٹیبل عقیل،نجف، کانسٹیبل سکندر اور کانسٹیبل تنویر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی ئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ اظہر کو اغواء کر کے اس کی بیوی سے 40 ہزار روپے بھتہ وصول کیا۔پولیس نے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔