24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنس بنوائے:ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پرکمرشل اور نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ 3 ہزار 635 شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔5 ہزار 564 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 3800 سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔25شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔کمرشل کیٹیگری میں 750 سے زائد رکشہ ڈرائیورز نے لائسنس حاصل کئے۔

ای پیپر دی نیشن