سیف سٹی کے زیر اہتمام پہلا  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی پہلے 6 ماہ کی رپورٹ جاری 

Nov 26, 2024

لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی اتھارٹی کے زیر انتظام پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے خواتین کو مدد فراہم کرنے کے حوالے سے 6 ماہ کا  ڈیٹا جاری کیا ہے۔جس کے مطابق خواتین کی شکایات پرورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 23 ہزار575 ایف آئی آر درج کروائیں۔خواتین نے  ہراسگی،گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں۔ خواتین نے ایک لاکھ  99 ہزار 38  کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی۔کل کیسز میں سے ایک لاکھ  74 ہزار139 کیسسز کو صلح و صفائی ہونے پرحل کیا گیا۔ایک ہزار 324 کیسز زیر تفتیش ہیں۔



مزیدخبریں