پنجاب سرمایہ کاری بورڈ،بنکوںسے منصوبوں کیلئے قرض کی منظوری لے گا

 لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بہترین اور قابل عمل منصوبے تشکیل  دے کر مالیاتی اداروں سے انکی قبل از قرضہ منظوری لے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت منتہیٰ اشرف نے الائیڈ بنک کے سی ای او ایزد رزاق گِل سے ملاقات کیا۔پنجاب بورڈسرمایہ کاری کے سی ای او جلال حسن سمیت بورڈ اور بنک کے دیگر اعلیٰ افسربھی شریک تھے۔ اس پیش رفت سے سرمایہ کاروں کو قابل عمل منصوبوں کی مکمل تفصیلات میسر ہو سکیں گی بلکہ وہ ان پر بنکوں سے قرض حسنہ بھی حاصل کر سکیں گے۔اس ضمن میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت نے مختلف مالیاتی ادارں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔سی ای او الائیڈ بنک یزد رزاق گل نے کہا منصوبوں کی پری فیزیبلٹی کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرینگے۔شرکاء نے مزید پیش رفت کیلئے مسلسل ملاقاتوں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن