میکس ورسٹیپن نے لگاتار چوتھی مرتبہ فارمولا ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Nov 26, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیلجین ریسنگ ڈرائیور میکس ورسٹیپن لاس ویگاس گرینڈ پرکس میں جیتنے کے بعد لگاتار چوتھی بار ’فارمولا ون‘ کے عالمی چیمپئن بن گئے۔ 27 سالہ میکس ورسٹیپن لاس ویگاس گرینڈ پرکس میں پانچویں نمبر آئے۔ اس ریس میں فتح مرسڈیز کے جیورج رسل نے حاصل کی تاہم اپنے واحد حریف لانڈو نورس جنہوں نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ان سے پوائنٹس کی سبقت کی وجہ ڈچ سے ریسر فاتح قرار پائے۔ 27 سالہ ڈرائیور میکس ورسٹیپن، جرمنی کے مائیکل شوماکر، برطانوی ریسر لیوس ہیملٹن، ارجینٹینا کے یوآن مینوعل فانگیو، جرمنی کے سیبیسٹین ویٹل اور فرانس کے الین پروسٹ کے بعد لگاتار 4 مرتبہ چیمپئین شپ جیتنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔

مزیدخبریں