سینیٹر فیصل واوڈا کی 7سالہ بیٹی شنایا نے سوئمنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی 7سالہ بیٹی شنایا واوڈا نے سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں بریسٹ سٹروک کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔شنایا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مہارت کو ثابت کیا۔اس کامیابی کی خاص بات یہ ہے کہ شنایا کی عمر صرف 7 سال ہے لیکن انہوں نے بھرپور لگن اور محنت سے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔شنایا نے اپنی روزانہ کی انتھک کوششوں کے ذریعے تیراکی میں مہارت حاصل کی اور چیمپئن شپ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔یہ کامیابی نہ صرف ان کیلئے بلکہ ان کے خاندان اور ملک کیلئے بھی فخر کا باعث ہے۔

ای پیپر دی نیشن