لاہور(سپورٹس رپورٹر )سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا دنیا کی کوئی بھی ٹیم اپنی اچھی کارکردگی کے بعد اس کا تسلسل برقرار رکھتی ہے۔ لیکن پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی۔قومی ٹیم کی شکست پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا مجھے لگ رہا ہے کہ آج آسٹریلیا کی ٹیم رو رہی ہوگی کہ اہم اس ٹیم سے ہار گئے۔ ہم جیتنے کے بعد ایک دم نیچے آجاتے ہیں۔ مائنڈ سیٹ ٹیم سے دور نہیں ہوا۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی کا کہنا تھا آج ٹیم جس طرح کھیلی ہے اسے سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کیوں کی گئی یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمارے کھلاڑی ڈری ڈری کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ زمبابوے کے آگے سکول کے لڑکے کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی:کامران اکمل
Nov 26, 2024