شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران شرقپور روڈ کے صدر میاں زاہد صدیق نے کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ حکومت کی معا شی بحالی کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتی ہے مگر ان کی کوئی مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات ملکی سیاسی تاریخ کا انمٹ باب ہیں جو صوبہ کی تیز تر ترقی کا زینہ ثابت ہورہے ہیں عوامی فلاح و بہبود کے لا تعداد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ محکمانہ اصلاحات لائی گئی ہیں اور طلبہ کو مراعات دینے سمیت نوجوانوں کو ہر شعبہ میں نمائندگی دی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی ترقی کے اس عمل کا برداشت نہیں کرپارہی یہ پنجاب کو سیاسی انتشار کا نشانہ بنا کر اپنی ختم ہوتی سیاست کو دوبارہ توانا کرنا چاہتے ہیں پنجاب کے عوام ان کی ہر ساز ش سے آگاہ اور ان کی نااہلی کے شاہد ہیں جو تحریک انصاف کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور سابق احتجاجوں کی طرح لانگ مارچ کی کال کو بھی مسترد کردیں گے، پی ٹی آئی نے گالی گلوچ، بدتمیزی اور شور شرابے کو وطیرہ بنا لیا ہے۔
پی ٹی آئی معاشی بحالی کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتی ہے:زاہد صدیق
Nov 26, 2024