قصور(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے‘ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری‘صفائی ‘میڈیسن کی دستیابی سمیت دیگر طبی سہولیات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے بنیادی مرکز صحت کھارا قصور اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن ڈ ا کٹر محمد انس سعید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھاکشن کا دورہ کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ، میڈیسن کی دستیابی سمیت دیگر طبی سہولیات کو چیک کیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قصور عطیہ عنایت مدنی کے زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس انکے آفس میں ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انڈور، آؤٹ ڈور ایکٹویٹیز سمیت ہاٹ سپارٹ پر ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں اور سازگار مقامات کو باربار چیک کرکے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے ۔ ا نہو ں نے ہدایت کی کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپارٹس کی چیکنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنائیں۔
قصور:اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے،سہولیات کا جائزہ
Nov 26, 2024