شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم انجینئر چوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انتظامی امور میں بہتری اورمعاشی استحکام آرہا ہے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھی حکومتی کوششیں لائق تحسین ہیں صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ثمر ہے کہ صنعتیں فروغ پارہی ہیں اور زرعی میدان میں بھی ملک خود کفیل ہورہا ہے حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی جدوجہد کے تحت عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے جو پاکستان کے جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی نوید ہے۔ حکومت سیاست کی بجائے ریاست کے مفادات کو ترجیح دے کرنئی مثال قائم کررہی ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے انتظامی امور متاثر کرنے کی سوچ ترک کردے یہ وقت سیاسی مفادات کی تکمیل کا نہیں اجتماعی قومی مفادات کیلئے جدوجہد کرنے کا ہے ۔
ہر گزرتے دن کیساتھ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے: بلال ورک
Nov 26, 2024