شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خرم منور منج نے کہا ہے حکمرانوں کے اقدامات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے سوا کوئی مسئلہ نہیں یہ اپنا اقتداربچانے کیلئے سیاسی مخالفین کو دبانے کا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں (ن)لیگ بطور اپوزیشن اپنے احتجاج بھول گئی ہے۔ موجودہ سپیکر خود اس کا اعتراف بھی کر چکے ہیں، حکمران جو مرضی کر لیں وہ عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتے ، حکومتی ظلم اور جبر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا جس طرح پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اسی طرح عوام بھی حکمرانوں کے جھوٹے اور منفی پراپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہورہے اور پی ٹی آئی کی قیا د ت کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں پارٹی کی مقبولیت روز بروز بڑھ رہی ہے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے والے موجودہ حکمران مکافات عمل کیلئے تیار رہیں انہیں اپنے ہر جبر کا حساب دیناپڑے گا، ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں ۔
حکمران سیاسی مخالفین کو دبانے میں مصروف ہیں:چوہدری خرم منور منج
Nov 26, 2024