شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروسابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی کاکہنا ہے سیاستدانوں کوجمہوری اقداراپناناچاہئیں،آمرانہ ذہنیت اختیارکرکے جمہوریت کی بالادستی کی بات نہیں کی جاسکتی ۔پی ٹی آئی نے اپنے دوراقتدارمیں جس طرح آمرانہ پالیسیوں سے جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی الزامات کی سیاست پروان چڑ ھا ئی اور کردار کشی کی منظم مہم کے ذریعے سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کی کوشش کی وہ قطعی جمہوری رویہ نہیں جسے ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ انتشار کے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلانے کے ہمیشہ درپہ رہے ہیں انہیں پر امن احتجاج کی راہ اپنانا ہو گی، ورنہ سیاسی عمل میں ان کی آئندہ کوئی جگہ نہیں ہوگی موجودہ غیر یقینی صورتحال کا ذمہ دار صرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالنے کیلئے بار بار سیاسی مفاہمت کی بات کررہے ہیں مگر پی ٹی آئی کی قیادت سیاستد ا نوں سے مذاکرات کے بجائے اداروں سے ڈائیلاگ کی بات کرتی آرہی ہے ۔