قصور:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت معذور افراد کی بحالی کیلئے اجلاس

Nov 26, 2024

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنرقصورکیپٹن ریٹائرڈاورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت معذورافرادکی بحالی کے حو ا لے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔معذورافراد کی بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات،تنخواہوں کی ادائیگی،د رپیش مسائل کے فوری حل‘ہمت کارڈ کے اجراء، آلہ سماعت اورویل چیئرز کی فراہمی،ٹرانسپورٹ کرایوں میں خصوصی رعایت پرعملدرآمد سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر قصور صائمہ اقبال قریشی،چیف ا یگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرزبیراحمد رانجھا،چیف ایگزیکٹوآفیسرایجو کیشن اتھارٹی غلام مصطفی کنول،ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰۃ اشفاق احمد خاں، ضلعی فوکل پرسن سپیشل ایجو کیشن نصیر اقبال سندھو، محکمہ سپورٹس، ہائیر ایجو کیشن، سی اینڈ ڈبلیو، بلڈنگ،سو ل سوسائٹی کے نمائندگان،سپیشل پرسنز سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معذور افرا د کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے تا کہ انکو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں جس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔  

مزیدخبریں