پیپلزپارٹی قیام سے لے کر عوام کے ساتھ کھڑی ہے:اظہر محمود ورک

Nov 26, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے سابق نائب صدر چودھری اظہر محمود ورک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے ساتھ کھڑی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ عوام کے دلوں میں بستی ہے اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔ عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہمیشہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاگیا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ چودھری اظہر محمود ورک نے کہاکہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی سوچ ختم کرنا ہوگی اور اقتدار کے حصول کی خاطر اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوششیں ترک کرنا ہوں گی پاکستان کے عوام باشعور ہیں جو ملکی ترقی واستحکام پر کوئی کمپرومائز کر نے کو تیار نہیں قوم کو یرغمال بنانے کی سوچ پروان چڑھانے کے بجائے پی ٹی آئی عوامی خدمت کی سیاست کرے اور جمہوری رویہ اپنا کر سیاسی مخالفین کی کردار کشی و الزام تراشی ترک کرے۔

مزیدخبریں