عوام (ن) لیگ کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں:رفاقت علی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے باشعور پاکستانی عوام ( ن) لیگ کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں۔ لانگ مارچ کے نام پر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کرنے والے مایوس ہوں گے، قوم انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ، تحریک انصاف کی قیادت کی کرپشن اور نا اہلی اسے لے ڈوبی اس نے اپنے دور اقتدار میں جس طرح ملکی مفادات کونقصان پہنچایا وہ ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب ہے یہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ موجودہ حکومت پر گرانے کی کوشش کرتے آرہے ہیں مگر ہر بار انہیں منہ کی کھانا پڑتی ہے کیونکہ عوام باشعور ہے جو انکی بیان بازی و الزام تراشی اورکردار کشی کی مہم کو سپورٹ نہیں کرتی، 24نومبر کو عوام انہیں ایک بار پھر مسترد کرکے ان کی آنکھیں کھول دیں گے، (ن) لیگ کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے پارٹی قائدین اس مشن کو پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں پاکستان بحرانوں سے نکل کر ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن