متعلقہ ادارے شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں:شاہد عمران

Nov 26, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا متعلقہ ادارے اپنی پیشہ وارانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی ہو،حا د ثا ت میں کمی کیلئے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے، اہم شاہراہوں پرسپیڈ بریکراور زیبرہ کراسنگ سمیت آگاہی سائن بورڈ آ و یز اں کئے جائیں۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صدیق بلوچ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حنارحمان،ا یمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 رانا اعجاز، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی ا ے، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ افسران نے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو بریفنگ دی۔ 

مزیدخبریں